ہرنائی میں پاکستانی فورسز کے قافلے پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ یو بی اے

0

یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مزار بلوچ نے میڈیا کو بھیجے گئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے آج  صبح تقریباً 9:00 بجے کے قریب ہرنائی کے علاقے سپین تنگی دلوجال کے مقام پر قابض پاکستانی آرمی کے 2 گاڑیوں پہ مشتمل قافلے کو خود کار ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔

مزار بلوچ کے مطابق فورسز قافلے کو اس وقت گھات لگا کر حملے کا نشانہ بنایا جب وہ کچھ عرصہ قبل خالی کی گئی اپنی پوسٹوں کی جانب دوبارہ پیش قدمی کررہا تھا۔ 

ترجمان کے مطابق حملے کے نتیجے میں 3 اہلکار موقع پر ہلاک اور متعدد اہلکار زخمی ہوئے حملے کے بعد دونوں جانب شدید جھڑپ شروع ہوگئی، جو تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہی جس کے  بعد فوجی دستوں نے پسپائی اختیار کی اور واپس چلے گئے۔

یو بی اے ترجمان نے مزید کہا ہے کہ اس حملے کی ذمہ داری ہماری تنظیم یو بی اے قبول کرتی ہے، ہمارے اس طرح کے حملے آزاد بلوچستان کے حصول تک جاری رہیں گے۔