مسلح افراد نے غزا بند ایئرپورٹ کے سائٹ پر کنٹرول حاصل کرکے عمارت سمیت تمام سامان کو نذرآتش کرکے تباہ کردیا۔
گذشتہ روز کوئٹہ کے علاقے غزا بند کے علاقے میں مسلح افراد نے ایئرپورٹ کے سائٹ پر کنٹرول حاصل کرکے وہاں پر موجود تمام سامان و مشنری سمیت عمارت کو نذر آتش کرکے تباہ کردیا تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاعات نہیں ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ پرانی ایئرپورٹ وقتاً فوقتاً پاکستانی فورسز کی جانب سے استعمال کی جاتی رہی ہے تاہم یہ مکمل طور پر فعال نہیں ہے۔


















































