مستونگ: ڈرون حملے بچوں سمیت تین افراد زخمی

176

بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے کھڈکوچہ میں اتوار کے روز ڈرون حملے کے نتیجے میں ایک بچے سمیت تین افراد زخمی ہو گئے، جنہیں فوری طبی امداد کے لیے نواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق حملہ کھڈکوچہ کے علاقے گرو کے مقام پر ہوا۔ واقعے کے بعد علاقے میں شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

تاہم واقعے کی فوری طور پر کوئی باضابطہ تفصیلات سامنے نہیں آسکی۔