بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے ترجمان نے بیان میں کہا ہے کہ سردار عطاء اللہ مینگل کی پانچویں برسی کے موقع پر ان کی ناقابلِ فراموش اصولی سیاسی جہدوجہد، جمہوری فکر اور بلوچ قومی بقاء کیلئے ان کی لازوال قربانیوں پر انہیں انقلابی سلام پیش کرتے ہیں۔
بی ایس اور ترجمان کے مطابق ان کی بے لوث قومی خدمات، سیاسی جہدوجہد، اور فکری بصیرت بلوچ نوجوانوں کلیئے ہمیشہ مشعل راہ رہے گی ۔
ترجمان نے کہا ہے کہ سردار عطاء اللہ مینگل وہ شخصیت تھے جو وطن پر جاری سامراجی لوٹ کھسوٹ و ریاستی جبر و بربریت کے نتیجے میں تاریخ میں غیر معمولی واقعے کے طور پر رونما ہوئے اور اپنی غیر متزلزل مستقل مزاجی سے تاریخ کا دھارا پلٹ کر نئی زندگی کی تعمیر کے لیے امید کی شمع بن کر ابھرے تھے، وہ اپنی پوری زندگی میں بلوچ سرزمین پر سامراجی عزائم و نوآبادیاتی جبر کے خلاف برسرِ پیکار رہے اور بلوچ دشمن قوتوں کے خلاف تحریک میں قائدانہ کردار ادا کرکے تاریخ میں امر ہو گئے
ترجمان نے آخر میں کہا ہے کہ ان کی سیاسی بصیرت، فکری و جمہوری سیاست اور مستقل مزاجی بلوچ نوجوانوں کے لیے ہمیشہ مشعل راہ رہے گی ۔
















































