پنجگور ٹیچنگ ہسپتال میں پانچ لاشیں منتقل، دو کی شناخت ہوگئی

47

پنجگور ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتال میں گذشتہ شب پانچ افراد کی لاشیں منتقل کی گئیں جن میں سے دو افراد کی شناخت ہوگئی ہے جبکہ باقی تین کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق 19 اگست کی شب تقریباً ساڑھے 11 بجے پانچ افراد کی لاشیں ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتال پنجگور منتقل کی گئیں۔ ہسپتال انتظامیہ نے لاشوں کی وصولی کی تصدیق کرتے ہوئے قانونی کارروائی شروع کردی۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق قتل کیے گئے افراد میں ظاہر ولد ناصر ساکن پروم اور حافظ عمران ولد منظور احمد ساکن وشبود شامل ہیں۔

انتظامیہ کے مطابق باقی تین افراد کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے اور ان کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ واقعے کی نوعیت اور دیگر تفصیلات کے بارے میں مزید معلومات سامنے آنے پر آگاہ کیا جائے گا۔

خیال رہے رواں مہینے پنجگور کے علاقے چیدگی میں پاکستان فوج نے ایک آپریشن میں پانچ افراد کو مارنے کا دعویٰ کیا تھا تاہم بعدازاں ان میں سے تین افراد کی شناخت پہلے سے جبری طور پر لاپتہ افراد کے طور پر ہوئی۔