خواتین سمیت جبری گمشدگی کا شکار پانچ افراد بازیاب

13

بلوچستان کے مختلف علاقوں سے جبری گمشدگی کا شکار ہونے والے پانچ افراد بازیاب ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مستونگ سے محمد عارف، بی بی رافعہ اور بی بی ندا کو 21 جولائی 2026 کو حراست میں لے کر لاپتہ کیا گیا تھا، جو 6 اگست 2026 کو مستونگ سے بازیاب ہو گئے۔

اسی طرح خاران کے رہائشی مظفر ولد ڈاکٹر احمد خان کو 7 اگست 2025 کو جبری طور پر لاپتہ کیا گیا تھا۔ وہ تقریباً ایک سال بعد 6 اگست 2026 کو کوئٹہ سے بازیاب ہوئے۔

دوسری جانب محمد فیضان ولد عبدالحامد قمبرانی کوئٹہ کے علاقے کلی قمبرانی شریف آباد سے لاپتہ ہوئے تھے۔ اہلخانہ کے مطابق انہیں رات تقریباً 3 بجے کے بعد گھر سے آئی ایس آئی، سی ٹی ڈی، ایف سی اور سول کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں نے اپنے ہمراہ لے گئے تھے۔ محمد فیضان بھی اب بازیاب ہو گئے ہیں۔