نوشکی: پاکستانی فورسز کے قافلے پر مسلح حملہ

0

گھات لگائے مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے قافلے کو حملے میں نشانہ بنایا۔

بلوچستان کے ضلع نوشکی سے اطلاعات کے مطابق نوشکی کلی بٹو کے قریب این چالیس شاہراہ پر گھات لگائے نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے این بڑے قافلے کو شدید نوعیت کے حملے کا نشانہ بنایا۔

مسلح حملے میں پاکستانی فورسز اہلکاروں کی ہلاکتوں کے اطلاعات ملی ہیں۔

فورسز پر اس وقت حملہ ہوا جب پاکستانی فورسز کا ایک بڑا قافلہ بلٹ پروف گاڑیوں کے ہمراہ نوشکی شہر کی جانب جارہی تھی۔
اس دوران مسلح افراد نے قافلے میں شامل پولیس کو بھی حملے کا نشانہ بنایا جس میں ڈپٹی کمشنر پولیس کی گاڑی بھی متاثر ہوئی، تاہم وہ اس حملے میں محفوظ رہے اور موقع سے فرار ہو گئے۔

دو روز قبل بھی نوشکی شہر کے قریب پاکستانی فورسز کے ایک قافلے کو حملے میں نشانہ بنایا تھا جس میں تین اہلکار ہلاک اور مزید تین زخمی ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ مذکورہ علاقے میں بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں متحرک ہیں جن کی جانب سے شاہراہ پر کنٹرول و ناکہ بندی، پاکستانی فورسز سمیت معدنیات لے جانے والی گاڑیوں کو حملوں میں نشانہ بنایا جاچکا ہے۔

تاہم اس واقعے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے تاحال قبول نہیں کی ہے۔