تربت: نیو دیہات کلاتک میں گھر پر دھماکہ، سولر پینل فائرنگ سے تباہ

155

تربت کے علاقے نیو دیہات کلاتک میں نامعلوم مسلح افراد نے ماسٹر ممتاز ولد ماسٹر امید علی کے گھر کو نشانہ بنایا، جہاں دھماکے کے بعد سولر پینل پر فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں سولر پینل تباہ ہوگیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق واقعے میں ڈیتھ اسکواڈ سے وابستہ افراد ملوث ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے پہلے گھر کے قریب دھماکہ کیا اور بعد ازاں فائرنگ کرکے سولر پینل کو نقصان پہنچایا۔

واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم گھر کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔