سبی میں بجلی کے دو ٹاورز کو تباہ کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی آر جی 

36

بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے میڈیا کو بھیجے گئے اپنے بیان میں کہا ہے ہمارے سرمچاروں نے بلوچستان ضلع سبی کے علاقے لمجی  میں اوچ پاور پلانٹ سے کوئٹہ جانے والی 220 کے وی بجلی کے 2 ٹاروں کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا۔ 

ترجمان کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں دو ٹاورز زمین بوس ہوگئے جبکہ دو کو شدید نقصان پہنچا۔

دوستین بلوچ نے مزید کہا اس حملے کی ذمہ داری ہماری تنظیم بی آر جی قبول کرتی ہے اور ہمارے اس طرح کی کارروائیاں بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔