تربت کے علاقے آپسر کے رہائشی 18 سالہ طالبعلم مسلم ولد سردو کو 7 جولائی 2026 کی شام تقریباً 7 بجے تربت کے علاقے جوسک سے پاکستانی خفیہ اداروں (ایم آئی/آئی ایس آئی) کے اہلکاروں نے حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا، جس کے بعد سے ان کے بارے میں کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
دوسری جانب مختلف علاقوں سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ ہونے والے چھ افراد کی بازیابی کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
ضلع ڈیرہ غازی خان کے علاقے تونسہ شریف کے رہائشی مبین بلوچ ولد افضل بلوچ کو 2 جولائی 2026 کو حراست میں لیے جانے کے بعد 7 جولائی کو تونسہ شریف میں رہا کردیا گیا۔
ضلع پنجگور کے علاقے چتکان کے رہائشی زاہد بلوچ ولد خدا دوست، جو 10 جون 2026 سے لاپتہ تھے، 11 جولائی کو بازیاب ہوگئے۔
اسی طرح پنجگور کے علاقے پروم سے تعلق رکھنے والے عزیز ولد حسن، فدا ولد طاہر اور عادل ولد عبدالرشید کو بالترتیب 20 جون، 10 جون اور 26 جون 2026 کو حراست میں لیے جانے کے بعد 10 جولائی کو رہا کردیا گیا۔
ادھر ضلع سوراب کے علاقے حاجیکا کے رہائشی خدا بخش ولد صالح محمد، جو یکم جون 2026 سے جبری لاپتہ تھے، 8 جولائی کو سوراب پولیس اسٹیشن سے بازیاب ہوئے۔

















































