مستونگ: ایف سی کیمپ طلب کیے جانے کے بعد نوجوان لاپتہ

1

ضلع مستونگ کے علاقے پیرکانو کے رہائشی نور اللہ ولد سعد اللہ تقریباً ایک ہفتہ قبل لاپتا ہو گئے ہیں۔ اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ انہیں ایف سی کیمپ طلب کیا گیا تھا، تاہم وہاں جانے کے بعد سے ان کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔

خاندانی ذرائع کے مطابق نور اللہ مقررہ وقت پر ایف سی کیمپ جانے کے لیے اپنے گھر سے روانہ ہوئے تھے، لیکن اس کے بعد نہ صرف ان سے رابطہ منقطع ہو گیا بلکہ ان کی گاڑی کا بھی تاحال کوئی پتہ نہیں چل سکا۔

اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے مختلف مقامات پر تلاش کے علاوہ متعلقہ حکام سے بھی رابطہ کیا، تاہم اب تک انہیں نور اللہ کی موجودگی کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔