نوشکی: مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد ہلاک

315

بلوچستان کے ضلع نوشکی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد ہلاک ہوگئے۔

واقعہ طارق چوک پر پیش آیا، جہاں حملہ آوروں نے اندھا دھند فائرنگ کی۔ ہلاک ہونے والوں میں طارق بادینی اور احمد شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق حملہ آور واردات کے فوراً بعد موقع سے فرار ہوگئے، تاہم واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔