بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بی ایل ایف کے سرمچاروں نے آج بروز جمعرات، مورخہ 9 جولائی 2026 کو چاغی شہر پر حملہ کر کے اس کا کنٹرول مکمل طور پر اپنے ہاتھوں میں لے لیا ہے، جو اس وقت بھی بدستور برقرار ہے۔ سرمچاروں نے شہر میں داخل ہو کر پولیس تھانے اور لیویز تھانے سمیت تمام اہم سرکاری عمارتوں اور انتظامی تنصیبات پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چاغی شہر کا عسکری کنٹرول سنبھالنے کے بعد، سرمچاروں نے شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں اور اہم شاہراہوں پر سخت ناکہ زنی کر کے اپنی پوزیشنیں مضبوطی سے برقرار رکھی ہوئی ہیں۔ قابض ریاست کی سرپرستی میں بلوچ قومی وسائل کا استحصال کرنے والے نیٹ ورک اور ان کے محافظوں کو اس کارروائی میں شدید ہزیمت اٹھانی پڑی ہے۔
ترجان کا کہنا ہے کہ اس طویل اور تاحال جاری آپریشن میں جانی و مالی نقصان اور آپریشن کی مکمل تفصیلی رپورٹ، کارروائی مکمل ہونے پر جلد ہی باقاعدہ طور پر میڈیا کے لیے جاری کی جائے گی۔














































