کوئٹہ میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کیلئے راشن لیجانے والی گاڑی کو اپنی تحویل میں لے لیا۔
کوئٹہ سے متصل ڈغاری کراس کے مقام پر مسلح افراد نے شاہراہ پر ناکہ بندی کے دوران پاکستانی فورسز کے پوسٹ پر راشن لیجانے والی ایک پک اپ گاڑی کو راشن سمیت اپنی تحویل میں لے لیا۔
ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے بعدازاں ڈرائیوروں کو رہا کردیا تاہم گاڑی اور فورسز کی راشن ان کی تحویل میں ہیں۔
بلوچستان کے دیگر علاقوں کی طرح کوئٹہ اور اس سے متصل علاقوں اور شاہراہوں پر بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیمیوں متحرک ہیں جن کی جانب سے شاہراہوں پر ناکہ بندیوں سمیت فورسز کو حملوں میں نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔
گذشتہ دنوں کوئٹہ شہر میں میاں غنڈی کے مقام پر بلوچ لبریشن آرمی نے مرکزی شاہراہ پر ناکہ بندی کی اور فورسز کو حملوں میں نشانہ بنایا۔ مزید برآں گذشتہ مہینے کوئٹہ سے متصل پنجپائی کے علاقے میں بھی بلوچ لبریشن آرمی نے مرکزی شاہراہ پر سی ٹی ڈی اور فرنٹیئر کور کو بم دھماکوں اور مسلح حملوں میں نشانہ بنایا تھا۔
آج ہونے والے واقعے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔

















































