حب: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ حلیم زہری منظرعام پر نہیں آسکے

36

حلیم زہری کو انکے گھر سے پاکستانی رینجرز و دیگر اداروں نے حراست میں لیکر لاپتہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ ماہ 16 اور 17 مئی کی شب حب چوکی آلہ آباد ٹاؤن میں رینجرز اور دیگر پاکستانی فورسز اہلکار الہٰ آباد ٹاؤن میں ایک گھر میں داخل ہوئے، جہاں انہوں نے توڑ پھوڑ کی اور وہاں موجود خضدار، زہری کے رہائشی حلیم زہری ولد عبدالقادر کو حراست میں لے کر اپنے ہمراہ نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

حلیم زہری کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ ماہ انکی جبری گمشدگی سے قبل پسنی میں پاکستانی فورسز نے انھیں تحویل لیکر کئی روز تک اپنے تحویل میں رکھا اور انھیں رہا کردیا گیا، تاہم بعد ازاں انھیں حب چوکی سے جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا گیا جس کے بعد سے وہ منظرعام پر نہیں آسکے ہیں۔

حلیم زہری لاپتہ بلوچ سیاسی کارکن راشد حسین کے چچا زاد ہیں اور ایرانی سرحد پر مزدوری کرتے ہیں، اس سے قبل زہری آپریشن کے دوران پاکستانی فورسز نے ان کے بھائی منان زہری کو بھی جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا تھا۔