بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے آج نوشکی بازار میں ڈپٹی سپرٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) و سی ٹی ڈی آفیسر افضل محمد حسنی کو مسلح حملے میں ہلاک کردیا۔
ترجمان نے کہا کہ یہ کاروائی بی ایل اے کے خصوصی دستے اسپیشل ٹیکٹیکل آپریشنز اسکواڈ (ایس ٹی او ایس) نے سرانجام دی۔
انہوں نے کہا کہ مذکورہ کارندہ بلوچ نسل کش پالیسیوں میں براہ راست ملوث تھا۔
ترجمان نے کہا کہ اس حوالے سے تفصیلی بیان جلد میڈیا کو جاری کی جائے گی۔















































