بلوچستان کے ضلع کیچ میں پاکستانی فوج کو ایک بم دھماکے میں جانی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
آج زامران میں جابشان کے مقام پر پاکستانی فورسز کو ایک بم دھماکے میں اس وقت نشانہ بنایا گیا جب پیدل اہلکار علاقے میں پیش قدمی کررہے تھے۔
دھماکے کے نتیجے میں فورسز اہلکاروں کو جانی نقصانات اٹھانے کی اطلاعات ہیں۔
زامران میں اس سے قبل بھی پاکستانی فورسز کو بم دھماکوں میں نشانہ بنایا جاتا رہا ہے جن کی ذمہ داری بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیمیں قبول کرتی رہی ہے۔
گذشتہ دنوں بلوچ لبریشن آرمی نے پاکستانی فوج پر ہونے والے مختلف بم دھماکوں کی ویڈیوز شائع کی جن میں زامران میں پاکستانی فوج پر ہونے والے دھماکے نمایاں تھے۔
آج ہونے والے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔


















































