بیلہ، چمالنگ، نوشکی: شاہراہوں پر مسلح ناکہ بندیاں، تعمیراتی کمپنی سائٹ پر حملہ

137

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مرکزی شاہراہیں بلوچ آزادی پسندوں کے کنٹرول میں ہیں جہاں شاہراہوں پر ناکہ بندیوں سمیت گاڑیوں اور تعمیراتی کمپنی کے سائٹ کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

بیلہ اور اورناچ کے درمیان ولہ پٹ کے مقام پر مسلح افراد کی بھاری تعداد نے کوئٹہ – کراچی مرکزی شاہراہ پر ناکہ بندی کرکے اسنیپ چیکنگ کی جبکہ ایک تعمیراتی کمپنی کے سائٹ پر حملہ کرکے وہاں بھاری مشنری سمیت گاڑیوں کو نذر آتش کرکے تباہ کردیا۔

ادھر چمالنگ – کوہلو روڈ پر مسلح افراد نے شاہراہ کا کنٹرول حاصل کرکے گھنٹوں تک اسنیپ چیکنگ کی۔ دریں اثناء نوشکی میں احمد وال کے مقام پر معدنیات لیجانے والی گاڑیوں کو حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔

ان حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔ خیال رہے بلوچ لبریشن آرمی کے مسلسل حملوں و شاہراہوں پر کنٹرول کے اعلان کے بعد کوئٹہ – تفتان روٹ سمیت بلوچستان بھر میں معدنیات لیجانے والی گاڑیوں نے لوڈنگ غیر معینہ مدت تک بند کردی ہے۔