بلوچستان کے ضلع پنجگور میں مسلح افراد نے ایک بار پھر شاہراہ پر ناکہ بندی کرکے بڑی گاڑیوں کے ٹائروں پر فائرنگ کی، جس سے انہیں نقصان پہنچا۔
پنجگور-چیدگی مرکزی شاہراہ پر ایک بار پھر مسلح افراد نے ناکہ بندی قائم کی۔ اس دوران تین بڑی گاڑیوں، جن میں ٹرالر اور دیگر گاڑیاں شامل تھیں، کے ٹائروں پر فائرنگ کرکے انہیں نقصان پہنچایا گیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی اس روٹ پر مسلح افراد ناکہ بندیاں قائم کرکے بڑی گاڑیوں کو اسی نوعیت کا نقصان پہنچا چکے ہیں۔

















































