بلوچستان کے ضلع کیچ اور خضدار میں مختلف واقعات میں پاکستانی فورسز کے کیمپ کو حملے سامنے کرنا پڑا اور پولیس اہلکاروں سے مسلح افراد نے اسلحہ ضبط کرلیا۔
تمپ کے علاقے بالیچہ میں آج شام کے وقت مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے مرکزی کیمپ کو حملے میں نشانہ بنایا۔ حملے کے وقت متعدد دھماکوں کے ساتھ فائرنگ کی آواز سنی گئی۔
خضدار کے علاقے باغبانہ میں مسلح افراد نے چار پولیس اہلکاروں کو حراست میں لینے کے بعد ان کا اسلحہ ضبط کرلیا تاہم اہلکاروں کو بعدازاں رہا کردیا گیا۔
حکام نے تاحال واقعات کے حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔



















































