ڈیرہ بگٹی: پاکستانی فورسز اور گیس پائپ لائنوں پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی آر اے

10

بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ روز سے پاکستان فوج، فرنٹیئر کور اور ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں نے ضلع ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی سے متصل لنجو اور سغاری کے علاقوں میں ایک وسیع آپریشن کا آغاز کیا ہے، جہاں عام آبادی پر بمباری کا سلسلہ جاری ہے۔ سغاری میں کواڈ کاپٹر کے ذریعے کئی گھروں پر بمباری کی گئی ہے، جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

ترجمان نے کہاکہ اس فوجی جارحیت کے ردِعمل میں بلوچ ریپبلکن آرمی کے سرمچاروں نے مزکورہ علاقوں میں مخلتف مقامات پر ایف سی اور ڈیتھ سکواڈ کے کارندوں پر گھات لگا کر حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایف سی کے چھ اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے جبکہ ڈیتھ سکواڈ کے دو کارندوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

انہوں نے کہاکہ اس کے علاوہ سوئی میں عدل خان کالونی میں 26 انچ قطر کی دو گیس پائپ لائنز کو دھماکے سے تباہ کر دیا، جبکہ سوئی کی بگٹی کالونی میں ہندو محلہ کے قریب ایف سی چوکی پر بھی دستی بم حملہ کیا، جس کے نتیجے میں ایک اہلکار زخمی ہوا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ضلع ڈیرہ بگٹی میں آئی ایس آئی نے ایسے کئی مسلح گرو تشکیل دیئے ہیں جو بھتہ خوری اور شاہراؤں پر لوٹ مار کے واردات ہیں، ان تمام گروہوں کو باقائدہ اسلحہ اور گولہ بارود کی فراہمی سے لیکر ہر وادارت کے احکامات براہ راست آئی ایس آئی کے مقامی آفسر سے ملتے ہیں۔

مزید کہاکہ بی آر اے واضح کرتی ہے کہ ایسے گروہوں اور ان کی سرپرستی کرنے والے کے خلاف اب بھرپور کروائیاں کی جائے گی۔