پنجگور: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ نوجوان کی لاش برآمد

12

ضلع پنجگور کے علاقے پروم، کلگ کور سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ جاں بحق شخص کی شناخت محسن ولد مسلم کے نام سے ہوئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتول محسن کو 16 مارچ 2026 کو پاکستانی فورسز نے ان کے دو رشتہ داروں عبدالاحد اور یحییٰ کے ہمراہ حراست میں لے کر جبری طور پر لاپتہ کردیا تھا۔

اہلِ خانہ اور مقامی افراد کا کہنا ہے کہ محسن کو دورانِ حراست قتل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں گزشتہ کئی برسوں سے جبری گمشدگیوں اور مسخ شدہ لاشوں کی برآمدگی کے واقعات رپورٹ ہوتے رہے ہیں۔ مختلف قوم پرست تنظیمیں، انسانی حقوق کے کارکنان اور متاثرہ خاندان مسلسل یہ مطالبہ کرتے آئے ہیں کہ لاپتہ افراد کو عدالتوں میں پیش کیا جائے اور ماورائے عدالت کارروائیوں کا سلسلہ بند کیا جائے۔