پنجگور کے علاقے گوارگو فتح علی ایریا سے ایک شخص کی نعش برآمد ہوئی ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی کارروائی اور شناختی عمل کے بعد متوفی کی شناخت الطاف ولد اشرف، سکنہ گوارگو کے نام سے ہوئی۔ نعش کو ضروری قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
واقعے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں۔

















































