نصیر آباد میں عسکری تعمیراتی کمپنی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی آر جی

0

بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے میڈیا کو بھیجے گئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ گذشتہ شب سرمچاروں نے نصیر آباد کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی میں پٹ فیڈر پیروپل کے قریب روڈ پر سرکاری زیر تعمیر منصوبوں پر کام کرنے والی عسکری کمپنی پر حملہ کرکے وہاں موجود مشینریوں کو تباہ کردیا۔

ترجمان کے مطابق ہم مقامی ٹھیکیداروں کو خبردار کرتے ہیں کہ وہ ریاستی منصوبوں سے دور رہیں، بصورتِ دیگر اپنی جانی و مالی نقصان کا ذمہ دار خود ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا اس حملے کی ذمہ داری ہماری تنظیم بی آر جی قبول کرتی ہے اور اس طرح کی کارروائیاں بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔