نصیر آباد میں بجلی کے ٹاورز کو تباہ کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی آر جی

100

بی آر جی ترجمان دوستین بلوچ نے میڈیا کو بھیجے گئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 13 آگست کی رات کو بلوچ ریپبلکن گارڈز کے سرمچاروں نے بلوچستان کے ضلع نصیر آباد کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی میں اوچ پاور پلانٹ سے سندھ جانے والی بجلی کے دو ٹاورز کو دھماکہ خیز مواد نصب کرکے نشانہ بنایا۔

ترجمان نے کہا ہے کہ دھماکے میں دونوں ٹاور تباہ ہوگئے ہیں۔

دوستین بلوچ نے مزید کہا اس حملے کی ذمہ داری ہماری تنظیم بی آر جی قبول کرتی ہے اور ہمارے اس طرح کی کارروائیاں بلوچستان کی مکمل آزادی تک جاری رہیں گے۔