گوادر: چار سال جبری گمشدگی کا شکار رہنے کے بعد بازیاب ہونے والا شخص دوبارہ لاپتہ

0

پاکستانی خفیہ اداروں نے ایک شخص کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

بلوچستان کے ضلع گوادر کے علاقے اورماڑہ سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق پاکستانی خفیہ اداروں نے 27 اپریل 2026 کو سخی ولد بالاچ کو اس وقت اپنے ساتھ لے گئے، جب وہ ایک پٹرول پمپ پر ملازمت کر رہے تھے۔

اطلاعات کے مطابق سخی ولد بالاچ کا تعلق پسنی کلانچ سے ہے۔ ذرائع کے مطابق وہ اس سے قبل بھی 2018 میں پاکستانی فورسز کے ہاتھوں چار سال تک جبری گمشدگی کا شکار رہے تھے، جنہیں بعد ازاں سال 2022 میں رہا کیا گیا تھا۔