بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے زہری میں گذشتہ روز سے کشیدہ صورتحال برقرار ہے، پاکستانی فورسز اور ‘ڈیتھ اسکواڈز’ کو حملے میں جانی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
زہری کے علاقے سوہندہ میں پاکستانی فورسز اور ان کی حمایت یافتہ مسلح گروہ ‘ڈیتھ اسکواڈز’ کو مسلح افراد نے گھات لگاکر حملے میں نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں انہیں جانی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
ذرائع نے ٹی بی پی کو بتایا کہ ڈیتھ اسکواڈز و فورسز کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ عام آبادیوں کو نشانہ بنانے کے بعد واپس آرہے تھے۔ حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔
مذکورہ علاقے میں گذشتہ روز فورسز کو بھاری جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کے باعث فورسز ہوئے تھیں۔



















































