جیونی کے سمندر میں قابض پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں: بی ایل اے

0

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئد بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے ایک اہم اور نئی تزویراتی پیش قدمی کرتے ہوئے گوادر کے علاقے جیونی کے سمندر میں قابض پاکستانی فوج کی ایک گشتی کشتی کو مسلح حملے میں نشانہ بنایا۔ اس کامیاب بحری کارروائی کے نتیجے میں کشتی پر سوار تین اہلکار ہلاک ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ زمین کے بعد اب سمندری حدود میں دشمن کے خلاف کارروائیوں کا یہ آغاز بی ایل اے کی عسکری حکمتِ عملی میں ایک نئی اور اہم پیش رفت ہے، جس کا مقصد بلوچ وسائل کی سمندری راستوں سے لوٹ مار کو روکنا اور دشمن کو ہر محاذ پر زک پہنچانا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ اس حملے کے حوالے سے تفصیلی بیان جلد ہی میڈیا میں جاری کیا جائے گا۔