تربت میں ایک اور لاش برآمد، گزشتہ دو ہفتوں میں چوتھا واقعہ

1

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت کے علاقے جدگال ڈن سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت قمبر علی ولد خدابخش کے نام سے ہوئی ہے، جو بلیدہ کے علاقے سلو کے رہائشی تھے۔ ذرائع کے مطابق وہ کئی ماہ سے لاپتہ تھے۔

مقتول کے جسم پر گولیوں کے نشانات موجود ہیں، جس سے شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ انہیں فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔

یاد رہے کہ تربت اور اس کے گرد و نواح میں حالیہ دنوں میں لاشوں کی برآمدگی کے واقعات میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران یہ چوتھا واقعہ ہے۔