جھل مگسی میں تھانہ پر حملہ، ایک شخص ہلاک، ایس ایچ او سمیت پانچ افراد زخمی

57

جھل مگسی کے علاقے کوٹڑہ میں واقع تھانے پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ ایس ایچ او سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے تھانہ کوٹڑہ پر اندھا دھند فائرنگ کی، فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہی ہلاک ہوگیا، جبکہ زخمیوں میں تھانے کے ایس ایچ او میر حسن سپرہ، دو پولیس اہلکار اور دو افراد شامل ہیں۔

علاقائی ذرائع کے مطابق ہلاک شخص پولیس کے ہمراہ مسلح تھا تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات آنا باقی ہے۔

زخمی ہونے والے افراد کی شناخت محمد اقبال لاشاری اور نثار احمد لاشاری کے نام سے ہوئی ہے، جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

واقعے کے فوراً بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا۔