بولان میں پاکستانی فوج پر سنائپر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ یو بی اے

1

یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مزار بلوچ نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے دوپہر 2:40 کے قریب بولان کے علاقے پیر الہیار شاہ دربار کے مقام پر آپریشن کی تیاری میں مصروف قابض پاکستانی فوجی اہلکاروں پر یو بی اے کے خصوصی دستے سنائپر یونٹ نے لانگ رینج سنائپر کے ذریعے نشانہ بنایا۔

بیان کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں پاکستانی فوج کے دو اہلکار موقع پر ہلاک ہوگئے کارروائی اس وقت کی گئی جب قابض فوجی اہلکار علاقے میں آپریشن کی تیاری کے سلسلے میں ایک مقام پر جمع تھے۔اس حملے کی ذمہ داری ہماری تنظیم یونائیٹڈ بلوچ آرمی قبول کرتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہمارے اس طرح کے حملے آزاد بلوچستان کے حصول تک جاری رہیں گے۔