سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر بلوچستان کے مختلف شہروں میں موبائل نیٹ ورک سروس کو معطل کردیا گیا۔
بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ سمیت، نوشکی، خاران، دالبندین، مستونگ، قلات، سبی اور دیگر علاقوں میں انٹرنیٹ سروس مکمل طور پر بند کردیا گیا۔
وزارت داخلہ بلوچستان کے مطابق سیکورٹی خدشات کے باعث یہ اقدام اٹھایا گیا ہے جبکہ دوسری جانب سیاسی و سماجی حلقوں کی جانب سے انٹرنیٹ بندش پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
خیال رہے تئیس مارچ کے موقع پر بلوچستان میں انٹرنیٹ سروس سمیت ٹرین سروس بھی معطل کردی گئی جبکہ تعلیمی اداروں کی بندش میں بھی توسیع کی گئی ہے۔
















































