شکارپور میں جعفر ایکسپریس اور سبی میں پولیس پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔بی آر جی

35

بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے 17 مارچ کی رات شکارپور کے مقام پر عید اسپیشل ٹرین (جعفر ایکسپریس) کو آئی ای ڈی بم کے ذریعے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ٹرین اور ریلوے ٹریک کو شدید نقصان پہنچا۔

ترجمان نے کہاکہ 17 مارچ کو ایک اور کارروائی میں سبی کے قریب تلی روڈ پر پولیس چیک پوسٹ پر سرمچاروں کو روکنے کی کوشش کی گئی، جس پر چیک پوسٹ میں موجود اہلکاروں اور سرکاری گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا۔

مزید کہاکہ بلوچ ریپبلکن گارڈز شکارپور میں جعفر ایکسپریس ٹرین اور سبی میں پولیس پر ہونے والے حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے میڈیا کے ذریعے پولیس اہلکاروں کو تنبیہ کرتی ہے کہ وہ بلوچ سرمچاروں کے خلاف کسی بھی کارروائی سے گریز کریں، بصورت دیگر وہ اپنے جانی نقصانات کے خود ذمہ دار ہوں گے۔