بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پاکستانی فورسز کو نشانہ بنانے کے اطلاعات ہیں۔
قلات میں جوہان روڈ پر فوجی قافلے اور آواران کے علاقے جھاؤ میں پاکستانی فورسز پر الگ الگ حملوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
فورسز ذرائع کے مطابق جوہان روڈ پر متعدد گاڑیوں پر مشتمل فوجی قافلے کو حملے میں نشانہ بنایا گیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملے میں جانی نقصان ہوا ہے، تاہم ہلاکتوں اور زخمیوں کی حتمی تعداد کی تصدیق نہیں ہو سکی۔
ادھر ضلع آواران کے علاقے جھاؤ میں بھی پاکستانی فورسز پر تین مختلف مقامات پر حملوں کی اطلاعات ملی ہیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملے میں جانی نقصان ہوا ہے، تاہم اس کی سرکاری طور پر تصدیق نہیں کی گئی۔ تاحال کسی نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔


















































