آپریشن ھیروف فیز ٹو چوتھے روز میں داخل، متعدد محاذوں پر کنٹرول برقرار – بی ایل اے

168

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ آپریشن ھیروف فیز ٹو چوتھے روز میں داخل ہوچکا ہے اور اب تک بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پوری شدت کے ساتھ جاری ہے۔ نوشکی شہر سمیت متعدد مقامات پر بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچار مضبوط پوزیشنوں پر قابض ہیں اور کنٹرول بدستور برقرار ہے۔ زمینی صورتحال کے مطابق قابض فورسز کو مختلف محاذوں پر شدید دباؤ، پسپائی اور بدحواسی کا سامنا ہے، جبکہ بلوچ سرمچار مسلسل مزاحمت کے ذریعے دشمن کی عسکری پیش قدمی کو ناکام بنا رہے ہیں۔

ترجمان نے کہاکہ ابتدائی اور محتاط اندازوں کے مطابق اب تک قابض پاکستانی فوج، ایف سی، پولیس، سی ٹی ڈی اور فوج کے زیرِ سرپرستی قائم ڈیتھ اسکواڈ کے تقریباً ۲۸۰ اہلکار اور کارندے ہلاک کیئے جاچکے ہیں۔ یہ اعداد و شمار حتمی نہیں ہیں اور زمینی حالات کے پیش نظر دشمن کو پہنچنے والے جانی و مالی نقصانات میں مزید اضافے کا امکان ہے۔ دشمن کے نقصانات کی مکمل اور حتمی تفصیلات مرتب کرنے کے بعد مناسب وقت پر میڈیا میں شائع کی جائیں گی۔

ترجمان نے کہاکہ آپریشن ھیروف کے دوران اب تک بلوچ لبریشن آرمی کے پینتیس سرمچار شہادت کے مرتبے پر فائز ہوچکے ہیں، جن میں اٹھارہ مجید بریگیڈ کے فدائین، دس فتح اسکواڈ اور سات ایس ٹی او ایس یونٹ کے سرمچار شامل ہیں۔ شہداء سے متعلق تفصیلی اور حتمی معلومات بعد میں باقاعدہ طور پر جاری کی جائیں گی۔

مزید کہاکہ میدانِ جنگ میں پاکستانی فوج بلوچ سرمچاروں کے ساتھ دو بدو لڑائی میں مکمل شکست سے دوچار ہوچکی ہے۔ اپنی عسکری ناکامیوں کا غصہ چھپانے کیلئے قابض پاکستانی فوج نے بلوچ سول آبادیوں کو نشانہ بنانا شروع کردیا ہے اور ڈرون حملوں اور ہیلی کاپٹروں کے ذریعے شیلنگ کی جارہی ہے، جس کے نتیجے میں متعدد بے گناہ عام شہری جانبحق ہوچکے ہیں۔ یہ کارروائیاں دشمن کی اخلاقی، عسکری اور سیاسی دیوالیہ پن کی واضح عکاس ہیں۔