سوراب: دوسرے روز فوجی آپریشن جاری، ہیلی کاپٹروں کی آمد و رفت

151

بلوچستان کے علاقے سوراب، گدر میں پاکستانی فوج آج دوسرے آپریشن کررہی ہے۔

اطلاعات کے مطابق فوجی آپریشن کا آغاز گذشتہ روز صبح ہوا جبکہ آج بھی ہیلی کاپٹروں کی آمد و رفت جاری ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق گذشتہ روز آپریشن میں مصروف فورسز اہلکاروں کو مسلح افراد نے حملے میں نشانہ بنایا تھا۔ حملہ آوروں نے ہیلی کاپٹروں پر راکٹوں و دیگر ہتھیاروں سے حملہ کرکے فوج کو پسپا ہونے پر مجبور کیا تھا۔

ان کا کہنا ہے کہ آج صبح فورسز کی مزید نفری علاقے میں پہنچی ہے جن کو فضائی کمک حاصل ہے تاہم نقصانات کے حوالے سے کوئی تفصیلات موصول نہیں ہوسکی ہے۔