قلات اور گوادر سے تین لاشیں برآمد

158

بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے منگچر کے قریب سے دو لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

جن میں سے ایک کی شناخت سیف اللہ ولد رحیم داد کے نام سے ہوئی ہے۔ سیف اللہ کے اہل خانہ کے مطابق 11 جون 2025 کو جبری گمشدگی کے شکار ہوئے تھے۔

تاہم دوسری لاش کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔

ادھر، بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر کے علاقے نیا آباد میں بھی ایک لاش جھاڑیوں سے برآمد ہوئی ہے، جس کی شناخت فیصل حاصل کے نام سے ہوئی ہے۔

فیصل چند روز قبل لاپتہ ہوئے تھے۔ پولیس اور ہسپتال ذرائع کے مطابق لاش کئی دن پرانی ہے اور اسے جھاڑیوں میں چھپایا گیا تھا۔

فیصل کے اہلِ خانہ کا دعویٰ ہے کہ ان کا موبائل فون تاحال آن ہے اور اسے نامعلوم افراد استعمال کر رہے ہیں۔

بلوچستان میں جبری گمشدگیوں اور لاشوں کی برآمدگی پہ انسانی حقوق کی تنظیموں نے تشویش کا اظہار کئے ہیں۔ رواں سال بلوچستان میں جبری گمشدگی اور لاشوں کی برآمدگی میں تشویشناک حد اضافہ ہوا ہے۔