نصیر آباد میں بجلی کی ٹاورز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی آر جی

113

بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ شب بلوچ ریپبلکن گارڈز کے سرمچاروں نے بلوچستان ضلع نصیر آباد کے علاقے میر حسن کے قریب اوچ پاور پلانٹ سے نکلنے والی 220 کے وی بجلی کے ایک ٹاور کو دھماکہ خیز مواد نصب کر کے دھماکے سے نشانہ بنایا۔ دھماکے کے نتیجے میں ٹاور کو شدید نقصان پہنچایا۔

انہوں نے کہا کہ اس حملے کی ذمہ داری ہماری تنظیم بی آر جی قبول کرتی ہے اور ہمارے اس طرح کی کارروائیاں بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔