کوئٹہ: 20 سالہ بلوچ طالبہ صفیہ بلوچ جبری لاپتہ

272

بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کا سلسلہ جاری ہے، جہاں واشک کے علاقے بسیمہ سے تعلق رکھنے والی 20 سالہ بلوچ طالبہ صفیہ بلوچ کو کوئٹہ سے جبری طور پر لاپتہ کیے جانے کی اطلاع سامنے آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صفیہ بلوچ دختر عبدالخالق، رہائشی بسیمہ، واشک، کو 23 اگست 2026 کی رات تقریباً ایک بجے کوئٹہ سے حراست میں لے کر لاپتہ کیا گیا۔

اہلخانہ کے مطابق ان کی جبری گمشدگی میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ اور انٹر سروسز انٹیلی جنس کے اہلکاروں کے ملوث ہیں ۔

واضح رہے کہ رواں سال بلوچستان میں بلوچ خواتین کی جبری گمشدگیوں کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس پر انسانی حقوق کے حلقوں کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا جاتا رہا ہے۔