سوئی: گیس تلاش کرنے والی کمپنی کے اہلکاروں پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی آر اے

182

بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بلوچ سرمچاروں نے بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی کے علاقوں درنجن اور گزی میں گیس کی تلاش میں مصروف او جی ڈی سی ایل کمپنی کے اہلکاروں پر راکٹوں اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں کمپنی کے تین اہلکار ہلاک اور چار زخمی ہوگئے، جبکہ چار اہلکاروں کو ہمارے سرمچاروں نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ دونوں مقامات پر کمپنی کی مشینری کو نذرِ آتش کر دیا گیا ہے۔ سرباز بلوچ نے کہا کہ اس کارروائی کی ذمہ داری بلوچ ریپبلکن آرمی قبول کرتی ہے۔