تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی کا نشانہ بننے والے غلام جان کے اہلخانہ نے انکی عدم بازیابی کے خلاف سی پیک شاہراہ پر دھرنا دیکر سڑک ٹریفک کے لئے بند کردیا ہے۔
لواحقین کی جانب سے احتجاج کے باعث سی پیک شاہراہ بند گاڑیوں کی قطاریں لگ گئی۔
لواحقین کا کہنا ہے کہ غلام جان جو پیشے سے پولیس میں ملازم ہے کو پاکستانی فورسز و خفیہ اداروں نے حراست میں لیکر اپنے ہمراہ لے گئے تھے، جس کے بعد سے وہ منظرعام پر نہیں آسکے ہیں۔
لواحقین نے علی حکام اور پولیس انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غلام جان کو بازیاب کرانے میں اپنا کردار ادا کریں۔