بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے زامران کوتان کے مقام میں واقع پاکستانی فورسز کی ایک چوکی پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق حملہ شام سات بجے کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں فورسز کو جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ تاہم، تاحال اس کی سرکاری طور پر تصدیق نہیں کی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے حملہ میں بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا، حملے کے وقت علاقے میں فائرنگ کا سلسلہ کئی منٹوں تک جاری رہا اور بعد ازاں حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
مذکورہ علاقے میں بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں متحرک ہیں تاہم اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔