بلوچ وطن موومنٹ بلوچستان انڈیپیندنس موومنٹ اور بلوچ گہار موومنٹ پرمشتمل الائنس بلوچ سالویشن فرنٹ کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کئے گئے بیان میں شہدائے ڈیرہ بگٹی اور شہید مجید بلوچ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ شہداء نے بلوچ قوم کے روشن کل کے لئے اپنا آج قربان کرکے غلامی کے خلاف آزادی کے بنیادوں کو اپنی عزم ہمت حوصلہ بہادری اور خون سے مضبوط کرکے ثابت کردیا کہ آزادی کی حقیقت کو جھٹلایا نہیں جاسکتا ترجمان نے کہاکہ شہداء ہمیشہ ہر اول دستہ میں رہتے ہوئے راہ عزیمت میں اپنی جانوں کی قربانی سے دریغ نہ کرتے ہوئے جہد آجوئی کے چراغ کوروشن کیا ان کی قربانیان ہمیشہ دہرائی جائیگی بلوچ قوم ان کے کاوشوں اور عمل کو دہراکرتجدید عہد کرتے ہوئے ایک ایسے مستقبل کی تعمیر کریگی جو ان کے ارمانوں کی تکمیل پر مشتمل ہوگی ترجمان نے کہاکہ بلوچ قوم کی اپنی الگ شناخت زبان ثقافت تاریخ اور وطن ہے اور آزادی کے بغیر بلوچ مسئلہ کا حل ممکن نہیں ترجمان نے کہا کہ شہداء نے جس عظیم مقصد کے لئے اپنی جانیں نچھاور کی وہ ایک خود مختاراور باوقا ر قوم کی حیثیت سے اپنی منفرد شناخت کو ممکن بناسکیں اوربے شمار معدنی وسائل اورطویل جغرافیہ اور شاندار تاریخی پس منظر رکھنے کے باوجود بلوچ غلامی اور محتاجی کی زندگی گزارنے کے بجائے اپنی سرزمین پر آزادی کے ساتھ جیتے ہوئے زندگی گزاریں۔شہدائے بلوچ سماج کی تشکیل کے لئے جن کھٹن اور پر مصائب حالات کا خندہ پیشانی سے مقابلہ کرتے ہوئے سرزمین کے گود میں آسودہ خاک ہوگئے مادر وطن اور تاریخ آزادی ہمیشہ ان پر نازکرتی رہیگی ۔
تازہ ترین
کوئٹہ: جبری گمشدگیوں کے خلاف طویل بھوک ہڑتالی کیمپ جاری
وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز تنظیم کی قیادت میں بلوچستان سے جبری گمشدگیوں کے خلاف کوئٹہ میں جاری طویل احتجاجی کیمپ...
بلوچستان مختلف واقعات میں تین افراد جانبحق، پانچ زخمی، متعدد بارش کی پانی میں...
بلوچستان کے مختلف اضلاع میں پیش آنے والے حادثات اور واقعات میں مجموعی طور پر بچہ سمیت تین افراد جانبحق پانچ...
قابض پاکستانی فوج اور وسائل لوٹنے والی گاڑیوں پر حملوں کی ذمہ داری قبول...
بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو بھیجے گئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بی ایل اے...
گریشہ میں شہید ہونے والے ساتھی سرمچاروں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔ بی...
بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بائیس جون 2025 کو...
کیچ: مختلف واقعات میں دو افراد ہلاک
بلوچستان کے ضلع کیچ میں جمعہ کے روز دو مختلف واقعات پیش آئے، جن میں ایک لاش برآمد کرلی گئی۔ جبکہ دوسرے...