دی بلوچستان پوسٹ کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق گوادر کے مرحوم صحافی اور سیاسی کارکن شہید لالہ حمید کی والدہ ماجدہ طویل علالت کے باعث ہفتے کے روز انتقال کرگئیں۔
وہ گذشتہ کئی دنوں سے علالت کے سبب کراچی کے ایک ہسپتال میں زیر علاج تھیں۔
مرحومہ کی نماز جنازہ ہفتے کی رات گوادر میں آبائی قبرستان میں ادا کی جا ئیگی۔
واضح رہے کہ لالہ حمید بلوچ کو پاکستانی فورسز نے 25 اکتوبر 2010 کو حراست میں لیکر غائب کردیا تھا۔ انکی لاش 18 نومبر 2010 کو تربت سے برآمد ہوئی تھی۔