پسنی: کوسٹ گارڈ کے کیمپ پر حملے کی زمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

178

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے کل رات آٹھ بجکر بیس منٹ پر پسنی ببرشور میں کوسٹ گارڈ کیمپ پر حملہ کیا، حملے میں دشمن کے دو اہلکار زخمی ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ سرمچاروں نے کوسٹ گارڈ اہلکاروں کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ مرکزی گیٹ کے سامنے کھڑے تھے، حملے کے بعد کوسٹ گارڈ اہلکاروں نے سرمچاروں کا راستہ روکنے کیلئے شدید فائرنگ کیا لیکن سرمچار شہری گوریلا حکمت عملی اپناتے ہوئے نکلنے میں کامیاب ہوئے۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی زمہ داری قبول کرتی ہے،اور سرزمین کی آزادی تک فورسز پر حملے جاری رہیں گے۔