خضدار: ایس ایس پی کے دفتر پر دستی بم حملے کی زمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

149

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے خضدار میں پولیس کے ایس ایس پی کے دفتر کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ 22 جنوری کی رات 9:30 کو سرمچاروں نے خضدار میں ایس ایس پی کے دفتر پر اس وقت حملہ کیا جب ایس ایس پی وہاں موجود تھے۔ دستی بم زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس سے فورسز کو جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔

ترجمان نے کہا کہ یہ حملہ قابض فورسز کے خلاف ہماری جدوجہد کا حصہ ہے، جو ایک آزاد بلوچستان کے قیام کے لیے جاری رہے گی۔ ہم اپنے وسائل اور عوام کی حفاظت کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گے اور دشمن کے کسی بھی جارحانہ اقدام کا منہ توڑ جواب دیں گے۔ تنظیم نے عوام سے اپیل کی  ہےکہ وہ تحریکِ آزادی کا حصہ بنیں اور قابض قوتوں کے خلاف صف آراء ہوں۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی زمہ داری قبول کرتی ہے، اور بلوچستان کی آزادی تک فورسز کو نشانہ بناتی رہے گی۔