فوج میدان جنگ میں شکست کھا چکی ہے اس لیے وہ بے گناہ بلوچ عوام کو نشانہ بنا رہی ہے۔ ڈاکٹر اللہ نذر

266

بلوچ آزادی پسند رہنما ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستانی فوج حالیہ شکستوں کے بعد نہ صرف میدان جنگ میں اخلاقی اور ذہنی پستی کا شکار ہو چکی ہے بلکہ اپنی لاشیں چھپانے اور حقائق مسخ کرنے کی کوششوں میں بھی مصروف ہے۔ گوادر سے لے کر کوہ سلیمان تک، شکست خوردہ فوج بے گناہ بلوچ عوام کو نشانہ بنا رہی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ یہ مظالم نہ صرف انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہیں بلکہ ایک قابض ریاست کی وحشیانہ ذہنیت کو بھی عیاں کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ گوادر واقعہ اور دیگر واقعات اس بات کی گواہی دیتے ہیں کہ جب پاکستانی فوج میدان جنگ میں مقابلہ کرنے سے قاصر رہتی ہے تو اپنی ناکامی کا بدلہ نہتے عوام کے قتل عام سے لیتی ہے۔

ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ نے کہا ہے کہ یہ ایک منظم نسل کشی ہے۔ اب تک بلوچ قوم نے اپنی جدوجہد آزادی میں بے حد صبر اور تحمل کا مظاہرہ کیا ہے۔ لیکن اگر یہ بربریت جاری رہی تو وہ دن دور نہیں جب بلوچ عوام مجبور ہو کر ردعمل ظاہر کریں گے، جس کے نتیجے میں پنجاب اور اسلام آباد کا محفوظ رہنا مشکل ہو جائے گا۔