اسپلنجی: آپریشن میں مصروف فورسز اہلکاروں پر حملہ

518

مستونگ کے علاقے اسپلنجی میں
آپریشن میں مصروف پاکستانی فورسز کو مسلح افراد نے حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق آج پاکستانی فورسز پر مسلح افراد نے اس وقت حملہ کیا جب وہ علاقے میں پیش قدمی میں مصروف تھے۔ حملے کے وقت شدید فائرنگ اور دھماکوں کی آواز سنی گئی ہے۔

حکام نے اس حوالے سے تاحال کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔

اسپلنجی و گردنواح میں بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیمیں متحرک ہیں جو پاکستانی فورسز پر حملوں میں ملوث رہے ہیں تاہم آج ہونے والے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔