مستونگ: دھماکے سے ہوٹل تباہ

289

بلوچستان کے ضلع مستونگ کی تحصیل کھڈکوچہ کے علاقے ریکی بوز میں گزشتہ شام نامعلوم مسلح افراد نے مدینہ ہوٹل کو مبینہ طور پر دھماکہ خیز مواد سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ہوٹل کی عمارت مکمل طور پر زمین بوس ہوگئی۔

مقامی ذرائع کے مطابق دھماکے سے ملحقہ پرچون کی دکان بھی مکمل طور پر تباہ ہوگئی، جبکہ قریبی ٹیوب ویلوں کی تقریباً 250 سولر پلیٹس ناکارہ ہوگئیں۔

دھماکے کی شدت سے قریبی گھروں کی کھڑکیوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔ واقعے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

تاہم، واقعے کے محرکات اب تک سامنے نہیں آئے اور مقامی انتظامیہ کی جانب سے بھی کوئی موقف سامنے نہیں آیا ہے۔