واشک: گیس لے جانے والی ٹینکروں پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

302

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے دس دسمبر بروز منگل رات نو بجے واشک کے علاقے رخشان کے علاقے میں گیس لیجانے والی ٹینکروں کو نشانہ بنا کر نقصان پہنچایا۔جبکہ ڈرائیوروں کو بلوچ اور انسانیت کے ناطے تنبیہ کے بعد چھوڑ دیا۔

انہوں نے کہا کہ ریاست پاکستان اپنی معشیت کو سہارا دینے کے لئے بلوچستان کے مختلف معدنیات کو لوٹ کر پنجاب کے مختلف شہروں میں لیجارہا ہے تاکہ ان کی معشیت کا پہیہ چل سکے لیکن بلوچ سر زمین کے فرزند اس سرزمین کے وارث اور محافظ ہے جو اس زمین سے نکلنے والی معدنیات کو کسی بھی ریاست اور ادارے کو لوٹنے کی اجازت نہیں دیگی۔

ترجمان نے کہا کہ ہم تمام ٹرانسپورٹرز حضرات کو تنبیہ کرتے ہیں کہ وہ بلوچوں کے معاشی استحصال اور معدنیات لوٹنے کے عمل میں ریاست کا ساتھ دینے سے گریز کریں ورنہ جانی و مالی نقصانات کے ذمہ دار خود ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ بی ایل ایف اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور آزاد بلوچستان کے حصول تک دشمن فورسز اور ریاست کے منصوبوں کو نشانہ بناتی رہیگی۔